نواز شریف منی لانڈرنگ کیس کی از سر نو سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر ..
تازہ ترین : 1

نواز شریف منی لانڈرنگ کیس کی از سر نو سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی۔

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)یہ درخواست بئیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف نے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ کے جسٹس محمد فرخ عرفان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے ایک ماہ قبل نواز شریف کے خلاف پچیس سال قبل دائر منی لانڈرنگ کیس کازبانی حکم سنایا۔

ضابطہ فوجداری،قانون شہادت اور دیگر ملکی قوانین کے تحت عدالت عالیہ کے ججز کوپہلے فیصلہ تحریر کرنا اور بعد میں اوپن کورٹ میںسنانا چاہئیے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ قبل سنائے گئے زبانی فیصلے کو ابھی تک تحریری طور پر جاری نہیں کیا جا سکا لہذا اس کیس کی از سر نو سماعت کی جائے اور بنچ کے سئینئیر جج کو بھی بنچ سے الگ کیا جائے۔

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 11:54:51

اپنی رائے کا اظہار کریں