انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری

جمعرات 11 جون 2015 11:52

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائے ..

لندن۔ 11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ کو اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے کیویز کو پہلے میچ میں بڑے مارجن 210 رنز سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کی۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم ایون مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ کیوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض برینڈن میک کلم انجام دیں گے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی تھی۔ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے کیویز کو 124 رنز سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا ون ڈے 14 جون کو ساؤتھمپٹن، چوتھا ون ڈے 17 جون کو نوٹنگھم جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 20 جون کو چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :