یورپین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز کل ہوگا

جمعرات 11 جون 2015 11:50

یورپین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز کل ہوگا

باکو ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) یورپین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز کل جمعہ سے باکو، آذربائیجان میں ہو گا جس میں مختلف ممالک سے 6 ہزار سے زائد مردوخواتین ایتھلیٹس آئندہ برس برازیل میں شیڈول ریو اولمپکس گیمز میں جگہ بنانے کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ آرگنائزرز کے مطابق میگا گیمز میں شریک چھ ہزار سے زائد مردوخواتین ایتھلیٹس کے درمیان 20 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں سے 16 کھیل اولمپک پروگرام کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میگا گیمز کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ہم میگا گیمز کا یادگار انعقاد کر کے ہونے والی تنقید کو غلط ثابت کریں گے۔