رکن ممالک 40 ہزار غیرقانونی تارکین وطن کی منتقلی کے منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی ..
تازہ ترین : 1

رکن ممالک 40 ہزار غیرقانونی تارکین وطن کی منتقلی کے منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،یورپی یونین

برسلز ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) یورپی یونین نے اپنے 28 رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ 40 ہزار غیرقانونی تارکین وطن کو مختلف علاقوں میں منتقل کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ یورپی یونین کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب صرف ایک روز میں تقریباً ایک ہزار غیرقانونی مہاجرین یونان پہنچے ہیں۔ یورپی یونین کا منصوبہ ہے کہ اٹلی پہنچنے والے ہزاروں مہاجرین کو مختلف یورپی ممالک میں تقسیم کیا جائے۔ تاہم اس یورپی منصوبے پر مختلف ممالک کی جانب سے اعتراضات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 11:50:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں