یونان کے قرضوں کے بحران کا حل ممکن ہے،انجیلا مرکل
تازہ ترین : 1

یونان کے قرضوں کے بحران کا حل ممکن ہے،انجیلا مرکل

برسلز ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ یونان کے قرضوں کے بحران کا حل ممکن ہے۔ انہوں نے یہ بات یورپی یونین کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے برسلز پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ میرکل نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ یونانی وزیر اعظم الیکسِس سِپراس سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران کے پائیدار حل کے لیے ایک ایک دن قیمتی ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر عزم ہو، تو راستہ ڈھونڈا جا سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 11:48:07

اپنی رائے کا اظہار کریں