تنظیم جریدہ افسرا ن ضلع باغ کی علامتی قلم چھوڑ احتجاج جاری

جمعرات 11 جون 2015 11:43

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) تنظیم جریدہ افسرا ن ضلع باغ روزانہ ایک گھنٹہ کی علامتی قلم چھوڑ احتجاج جاری رکھے ہوئے ہے آفسیران اپنے اپنے دفاترمیں بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کر رہے ہیں تنظیم جریدہ افسرا ن کا ایک احتجاجی اجلاس گزشتہ روز صدر تنظیم جریدہ باغ سردار کبیر چغتائی کی صدارت میں منعقد ہو ا جس میں سردار ندیم سرور ،ڈاکٹر سید شاہد احمد شاہ ،محمد افضل ضیاعی ،سردار خالد محمود ثاقب ،قمر اقبال ،اور دیگر آفیسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرتنظیم جریدہ آفیسران باغ سردار کبیر چغتائی نے کہا کہ ہم آفیسران اپنا یہ احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ہمارا اصولی موقف ٹائم سکیل کو حکومت منظور کرتی انہوں نے کہا کہ مرکزی تنظیم جریدہ آفیسران نے اپنا جو چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کودیا ہے ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کی وہ چارٹر آف ڈیمانڈ جو تنظیم کی طرف سے حکومت کو پیش کیا گیا اس کو منظور کیا جائے او رمطالبات معاملات کو حل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :