لاہور ، نابینا افراد کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ، میٹرو کی جزوی بندش سے مسافر ..
تازہ ترین : 1

لاہور ، نابینا افراد کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ، میٹرو کی جزوی بندش سے مسافر پریشان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)لاہور میں نابینا افراد کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو گیا ، نابینا افراد کے میٹرو روٹ پر دھرنے کے باعث ہزاروں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پیر کے روز شروع ہونے والا نابینا افراد کے احتجاج میں شدت اور وسعت آنے لگی ، لاہور پریس کلب سے اسمبلی ہال کے سامنے تک احتجاجی مارچ ، مال روڈ کی بندش اور پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کے بعد اب نابینا افراد نے میٹرو بس کے روٹ پر دھرنا دے دیا جس سے ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ دھرنے کی وجہ سے کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ اور گلبرگ جانے والوں شہریوں کو بھی شدید مشکلات کاسامنا رہا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 11:26:41

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں