پی آئی اے طیارے کا مانچسٹر ائیرپورٹ پر دوران لینڈنگ ٹائر پھٹ گیا
تازہ ترین : 1
پی آئی اے طیارے کا مانچسٹر ائیرپورٹ پر دوران لینڈنگ ٹائر پھٹ گیا

پی آئی اے طیارے کا مانچسٹر ائیرپورٹ پر دوران لینڈنگ ٹائر پھٹ گیا

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)مانچسٹر ائیرپورٹ پر دوران لینڈنگ پی آئی اے کی پرواز کا ٹائر پھٹنے سے طیارے کو جزوی نقصان پہنچا ، ٹائر کی تبدیلی کے لئے پی آئی اے کو غیر ملکی ائیرلائن سے مدد لینا پڑی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے مانچسٹر جانے والے پرواز پی کے 709 کا مانچسٹر ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث بوئنگ 777 طیارے کو جزوی نقصان پہنچا۔ مانچسٹر ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا عملہ بوئنگ 777 کا ٹائر تبدیل نہ کر سکا ، ٹائر کی تبدیلی کے لئے غیر ملکی ائیرلائن سے مدد لینا پڑی ، طیارہ ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوا۔

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 11:26:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں