سینیٹ وقومی اسمبلی کی کارروائی پی ٹی وی نیشنل پر لائیو دکھائی جارہی ہے
تازہ ترین : 1

سینیٹ وقومی اسمبلی کی کارروائی پی ٹی وی نیشنل پر لائیو دکھائی جارہی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدکا اراکین پارلیمنٹ کی شکایات پر ردعمل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ایوانوں کی کارروائی پی ٹی وی نیشنل پر لائیو دکھائی جارہی ہے‘ کوشش کریں ایک تقریر حکومتی اور ایک اپوزیشن کے رکن کی ہو۔ جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے اپنی تقریر پی ٹی وی نیوز پر نہ نشر کئے جانے کی شکایات پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن حکومتی ادارہ ہونے کے باوجود آزاد حیثیت سے کام کررہا ہے پی ٹی وی اپنے اخراجات خود کمرشلز سے پورے کرتا ہے۔

دونوں ایوانوں کی کارروائی پی ٹی وی نیشنل پر لائیو دکھائی جارہی ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ ایک ساتھ دو تقریریں حکومتی یا اپوزیشن رکن کی ہوں کوشش کریں ایک تقریر حکومتی اور ایک اپوزیشن رکن کی ہو۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 11:24:45

اپنی رائے کا اظہار کریں