کراچی پولیس کی کارروائی کے دوران چار ملزم گرفتار، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
تازہ ترین : 1

کراچی پولیس کی کارروائی کے دوران چار ملزم گرفتار، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء )کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے چار ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ لیاقت آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اورنگی ٹاون تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں پولیس نے کارروائی کر کے کیبل آپریٹر سہیل کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سرفراز نے سہیل نامی شخص کو ذاتی تنازع پر قتل کیا تھا۔

گلشن اقبال تیرا ڈی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی گلشن عابد قائم خانی کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ سائٹ ایریا میں بھی ایک اسٹریٹ کریمینل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 11:23:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں