ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا سلسلہ جاری

جمعرات 11 جون 2015 11:23

ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء )ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا سلسلہ جاری،فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی،اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔جمعرات کو میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں قتل کے مجرم شاہد شفیق کو عل الصبح پھانسی دے دی گئی جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ کے تھانہ کوتوالی کی حدود میں انیس سال قبل اپنی چچی کو قتل کرنے والے مجرم شاہد شفیق کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم کا تعلق فیصل آباد سے تھا ، اسے دو روز قبل گوجرانوالہ جیل سے یہاں منتقل کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز مجرم سے رشتہ داروں کی آخری ملاقات کروائی گئی۔ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 150 کے قریب مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔