امریکی باکسر فلوئیڈ مے ویدر دنیا کے امیر ترین ایتھلیٹ بن گئے
تازہ ترین : 1
امریکی باکسر فلوئیڈ مے ویدر دنیا کے امیر ترین ایتھلیٹ بن گئے

امریکی باکسر فلوئیڈ مے ویدر دنیا کے امیر ترین ایتھلیٹ بن گئے

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جون۔2015ء) امریکی میگزین "فوربز " نے دنیا کے امیر ترین ایتھلیٹس کی لسٹ جاری کر دی ہے جس میں امریکہ کے سپر سٹار باکسر فلوئیڈ مے ویدر کا پہلا نمبر ہے، امریکی میگزین "فوربز" کی جاری کردہ لسٹ میں دنیا بھر سے 100 کے قریب کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ، امریکہ کے سٹار باکسر فلوئیڈ مے ویدر کا نام امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے ، انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران 300 ملین امریکی ڈالر کمائے جس میں سے زیادہ تر حصہ فلپائن کے باکسر مینی پیکیو کیساتھ دنیا کی سب سے مہنگی ترین لڑائی جیتنے پر حاصل ہوا ، فلپائنی باکسر 160 ملین امریکی ڈالرز کیساتھ دوسرے جبکہ فٹبال کلب رئیل میڈرڈ کے مایہ ناز پلیئر کرسٹیانو رونالڈو 79.6 ملین ڈالرز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ، دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں صرف 2 خواتین امریکی ورلڈ نمبر ون ٹینس پلیئر سرینا ولیمز اور روس کی ماریہ شرا پوا شامل ہیں جن کا بالترتیب 26واں اور 47 واں نمبر ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 11:15:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں