راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس کامیاب منصوبہ ہے جس سے راولپنڈی اسلام آباد میں سفر کا دورانیہ کم ہوگیا ، لاکھوں لوگوں کو آسان سفری سہولتیں میسر آئی ہیں ،شہریوں کو بس کیلئے 3 منٹ سے زیادہ کا انتظار نہیں کرناپڑتا،پاکستان میٹرو منصوبے پر مغربی ملکوں کے شہریوں کو بھی رشک آرہا ہے،امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ‘ کی رپورٹ

بدھ 10 جون 2015 23:35

راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس کامیاب منصوبہ ہے جس سے راولپنڈی اسلام ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون۔2015ء) امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ نے راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے کوکامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہمیٹرو منصوبے کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں سفر کا دورانیہ کم ہوگیا اور لاکھوں لوگوں کو آسان سفری سہولتیں میسر آئی ہیں ،شہریوں کو بس کیلئے 3 منٹ سے زیادہ کا انتطار نہیں کرناپڑتا،پاکستان میٹرو منصوبے پر مغربی ملکوں کے شہریوں کو بھی رشک آرہا ہے ۔

اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام ناقابل انحصار بسوں پر خطر سفر کرنے پر مجبور تھی ۔ راولپنڈی اسلام آباد میں 60 میٹرو گاڑیاں مخصوص راستوں پر سفر کرتی ہیں ، میٹروبس سے لاکھوں لوگوں کو آسان سفری سہولتیں میسر آئی ہیں ، تیز رفتار پر آسائش اور ایئرکنڈیشنڈ میٹرو بس خوشگوار منظر پیش کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق عوام کو انتہائی بھری پڑی بسوں اور ویگنوں اور بعض اوقات ان گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنا پڑتا تھا ۔

میٹرو بس سے لاکھوں لوگوں کو آسان سفری سہولتیں میسر آئیں ،شہریوں کو بس کیلئے 3 منٹ سے زیادہ کا انتطار نہیں کرناپڑتا،ستے کرائے کی وجہ سے میٹروبس غریب افراد کی دسترس میں ہے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میٹرو منصوبے کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں سفر کا دورانیہ کم ہوگیا ،لاہور راولپنڈی اسلام آباد کے شہری جدید میٹرو منصوبے سے مستفید ہورہے ہیں ،پاکستان دنیا کے تیز رفتاری سے ترقی کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے ،پاکستان میٹرو منصوبے پر مغربی ملکوں کے شہریوں کو بھی رشک آرہا ہے ،میٹروبس مڈل کلاس کی زندگیوں میں تبدیلی کاباعث بن رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :