لاہور پریس کلب میں ماں اور اور بچے کی صحت کے حوالے سے”آواز آپ کی ،حقوق آپ کے“۔ ..
تازہ ترین : 1

لاہور پریس کلب میں ماں اور اور بچے کی صحت کے حوالے سے”آواز آپ کی ،حقوق آپ کے“۔ موضوع پر سمینار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سنٹر فار کمیونکیشن پروگرام پاکستان(سی سی پی) کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں ماں اور اور بچے کی صحت کے حوالے سے”آواز آپ کی ،حقوق آپ کے“۔ موضوع پر سمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق تھے۔ان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری جنرل پروفیسر یاسمین راشد، پاکستان پیپلز پارٹی سے شوکت بسراء اور سی سی پی پاکستان کے ڈائریکٹر محمد احتشام نے بھی شرکت کی جبکہ میزبانی کے فرائض معروف اینکر سید طلعت حسین نے سر انجام دیئے۔

خواجہ سلمان رفیق سیمینار کے شرکاء کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کسی صوبے میں صحت پر اتنی محنت نہیں کی گئی جتنی پنجاب گورنمنٹ نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائمری کیئر ہیلتھ پر توجہ دیتے ہوئے67فیصد ڈاکٹروں کی دستیابی کو یقینی بنا چکے ہیں اب بقیہ33فیصد کو بھی پورا کیا جارہا ہے۔ پنجاب کے دیہی مرکز صحت میں210 سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو تعینات کیا جاچکا ہے اور ضرورت650کی ہے۔

انہوں نے کہا اصلاحات کرتے ہوئے آر ایچ سی میں ہر ماہ بہتری لائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی52فیصد آبادی میں پولیو کا کوئی مریض نہیں آرہا تو یہ بہتری کا بہت بڑا ثبوت ہے کیونکہ ہم نے کوریج کو بہتر کیا ہے اور پیدائش کے فورا بعد بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروایا جاتا ہے۔ دوسرے صوبوں میں جو خسرہ سے اموات ہوئی ہیں وہ قابل افسوس ہیں۔ ہم نے پنجاب میں150بنیادی ہیلتھ یونٹ کو24گھنٹے کھلا رکھنے کا پائلٹ پراجیکٹ مکمل کرلیا ہے اور اب720کو24گھنٹے کے لئے چلانے جارہے ہیں۔ سیمینار میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلقہ پروفیسریاسمین راشد، محمد احتشام، شوکت بسراء اور طلعت حسین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 23:06:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں