ڈرگ کورٹ کی 15ملزمان کو ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پرمجموعی طور پر4لاکھ 50ہزارروپے جرمانہ

عطائی ڈاکٹر عبدالغفارکو 6ماہ قید اور مبلغ 40ہزار روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنا دیا گی

بدھ 10 جون 2015 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) چیئرمین ڈرگ کورٹ محمدجہانگیر نے گزشتہ روز مختلف مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے 15ملزمان کو ڈرگ ایکٹ کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی پرمجموعی طور پر4لاکھ 50ہزارروپے جرمانہ اور ضلع قصورکے علاقہ پتوکی سے تعلق رکھنے والے عطائی ڈاکٹر عبدالغفارکو 6ماہ قید اور مبلغ 40ہزار روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنایاہے۔

(جاری ہے)

مزکورہ مقدمات،میڈیکل سٹوروں کے مالکان اور بغیرلائسنس اور وارنٹی ادویات رکھنے کے جرم میں سزا ئیں سنائی گئیں ہیں ملزمان کے خلاف ڈرگ انسپکٹروں نے کاروائایاں کرتے ہوئے چالان عدالت میں پیش کئے تھے۔