منشیات مقدمہ میں ملوث خاتون کوایک سال قید اور دس ہزارروپے جرمانے کی سزاء کا حکم

بدھ 10 جون 2015 23:05

منشیات مقدمہ میں ملوث خاتون کوایک سال قید اور دس ہزارروپے جرمانے کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث 65سالہ خاتون کو جرم ثابت ہونے پر ایک سال قید اور دس ہزارروپے جرمانے کی سزاء کا حکم دیاہے ملزمہ ارشاد بی بی کو تھانہ کاہنہ پولیس نے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو چارسوپچاس گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کیاتھاگزشتہ روزفاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزمہ کو قید و جرمانے کی سزاء کا حکم دیا ہے فاضل عدالت نے ملزمہ کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے نرمی برتتے ہوئے اسے ایک سال قید کی سزاء کا حکم دیاہے۔

متعلقہ عنوان :