کہ بھارت کی کوشش رہی ہے کہ آزاد کشمیر پر چھوٹا آپریشن کرے، سابق ترجمان پاک فوج

جارحانہ بیانات اور سوچ سے لگ رہا ہے کہ بھارت جنگی جنون سے بھرا ہوا ، ہمسایہ ممالک اپنی سوچ مسلط کررہا ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 10 جون 2015 23:02

کہ بھارت کی کوشش رہی ہے کہ آزاد کشمیر پر چھوٹا آپریشن کرے، سابق ترجمان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پاک فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل (ر) اطہر عباس نے کہا ہے کہ بھارت کی کوشش رہی ہے کہ آزاد کشمیر پر چھوٹا آپریشن کرے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اطہر عباس کا کہنا تھا کہ بھارت کے جارحانہ بیانات اور سوچ سے لگ رہا ہے کہ بھارت جنگی جنون سے بھرا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت ہمسایہ ممالک اپنی سوچ مسلط کررہا ہے ۔ بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان کشمیر کے ایشو سے دستبردار ہوجائے اس کے بعد خطے میں بھارت کا تسلط قائم رہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کیمسئلے سے کبھی بھی ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا اور نہ بھارت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب رہے گا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے دنیا نے پاکستان کے موقف کو سراہاہے۔

متعلقہ عنوان :