کویتی امیرالبحرکی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات،ر دفاعی اور فوجی معاملات پر تبادلہ خیال

بدھ 10 جون 2015 23:02

اسلام آبا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)کویت بحریہ کے کمانڈرمیجرجنرل خالداحمدعبداللہ نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دونوں معزز شخصیات کچھ دیر تک ساتھ رہے اور دفاعی اور فوجی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ ائیر چیف نے کویت بحریہ کے کمانڈر کو دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان باہمی فوجی تعاون کو بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر ائیرچیف نے معزز مہمان کوسووننیزبھی پیش کیا۔