کوئٹہ، خودکش حملہ آور سمیت پانچ دہشتگرد گرفتار

سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے دھماکہ خیزمواداوراسلحہ برآمد کرلیاگیا

بدھ 10 جون 2015 22:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی خودکش حملہ سمیت پانچ دہشت گرد گرفتاردھماکہ خیزمواداوراسلحہ برآمد کرلیاگیاایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روزایف سی اورپولیس نے حساس اداروں کی اطلاع پرکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کوگرفتارکرلیاجن میں ایک خود کش حملہ آوربھی شامل تھاان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں دھماکہ خیزمواد،اسلحہ برآمدکرلیاگیاایف سی ترجمان کے مطابق ملزمان شہرمیں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں ملوث تھے ملزمان سے دوران تفتیش مزیداہم انکشافات متوقع ہے۔