برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے ، افتخار حسین

مسلم ممالک کے حکمران اپنے اقتدار کی بقاء ،عیش و عشرت اور مصلحت کوشی کی زندگی گزارنے میں مصروف ہیں ، صحافیوں سے گفتگو

بدھ 10 جون 2015 22:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے برما میں مسلمانوں کی قتل عام پر اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی کو انسانیت کے منہ پر طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں پربرما کی بدھ حکومت کے انسانیت سوز مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں وہ یہودی اور امریکی ایجنڈے کے مفادات کا تحفظ کر رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برما،کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے بد ترین مظالم پر اقوام متحدہ کی بے حسی اور خاموشی پر تاریخ کبھی اسے معاف نہیں کرے گی، اقوام متحدہ انسانی حقوق کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برما میں مسلمانوں سے ان کے بنیادی انسانی حقوق چھین لیے گئے ہیں ان کو بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کیا جا رہا ہے، مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم ممالک کے حکمران اپنے اقتدار کی بقاء ،عیش و عشرت اور مصلحت کوشی کی زندگی گزارنے میں مصروف ہیں انہیں خواب غفلت سے جاگ کر روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کی آواز بلند کرنی چاہیے ورنہ تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی

متعلقہ عنوان :