24گھنٹوں میں گرفتارکارکنوں کورہانہ کیاگیا تو قومی شاہراہوں پر دھرنے دینگے ،قاری عبدالولی فاروقی
امن وامان کی بحالی کیلئے ہرقسم کے مذہبی جلوسوں پرپابندی عائدکی جائے ،رہنما اہلسنت والجماعت
بدھ 10 جون 2015 22:46
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)اہلسنت والجماعت کے ضلعی رہنماؤں قاری عبدالولی فاروقی،مفتی شکراللہ معاویہ اورمولاناعبدالکبیرشاکرنے کہاہے کہ اگرانتظامیہ نے 24گھنٹوں کے اندرہمارے گرفتارکارکنوں کورہانہ کیاتوہم قومی شاہراہوں کوبلاک کرکے دھرنے دینگے کوئٹہ شہرمیں امن وامان کی بحالی کیلئے ہرقسم کی مذہبی جلوسوں پرپابندی عائدکی جائے حکومت اورضلعی انتظامیہ نے ایرانی حکومت کی ایماء پرہمارے قائدین کی سیکورٹی واپس لے لی اگرانہیں کچھ ہواتواس کی تمام ترذمہ داری حکومت وقت پرعائدہوگی ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اہلسنت والجماعت ایک پرامن اورمحب وطن جماعت ہے جوعرصہ درازسے ملک میں صحابہ کرام اوراہل بیت کیلئے قانونی اورآئینی کوششیں کررہے ہیں اس پرامن جدوجہدکیلئے ہمارے نصب درجن سے زائدمرکزی قائدین اورتقریباََ7ہزارکارکنوں نے قربانی دی ہے مگرپھربھی جماعت نے صبراورامن کی رسی کوتھامے رکھاہے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہرمیں ہمارے ذمہ داران اورکارکنوں کومتعددبارٹارگٹ کیاگیاہے جس میں علماء کرام،طلباء تاجراوردیگرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کوشہیدکیاگیاہے انہون نے کہاکہ حکومت ایران کے اشارے پراہلسنت عوام کیخلاف کارروائی کرتی ہے جس سے شہرکے حالات خراب ہوئے بے گناہ لوگوں پرکئی بارانتظامیہ کی موجودگی میں گولیاں چلائی گئی جس کے ثبوت بھی موجودہے لیکن آج تک کسی کے بھی قاتل گرفتارنہیں ہوئے اورنہ ان کے کیسوں کوفوجی عدالتوں میں بھجوائی گئی ہیں اکثراوقات ہم نے اپنے صفوں سے دہشت گرداسلحہ سمیت گرفتارکرکے انتظامیہ کے حوالے کیاگیاہے جن کااعتراف انتظامیہ بھی کرچکی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے بے گناہ کارکنان کولاپتہ کیاجاتاہے اورنہ جائزمقدمات بناکرجیلوں میں بندکردیاجاتاہے انہوں نے کہاکہ ایران پاکستان کادشمن ملک ہے جنہوں نے کئی بارپاکستانی سرحدوں پرراکٹ فائرکئے ہیں جس میں فورسز کے کئی جوان بھی شہید ہوئے ہیں حکومت ایران کے اشارے پرافغانستان سے آئے ہوئے مہاجرین کیلئے کوئٹہ جیسے پرامن شہرکے حالات کوخراب نہ کرے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ چادروچادیواری کاخیال رکھتے ہوئے ہمارے بے گناہ کارکنوں کورہاکرے انہوں نے کہاکہ ایران کے اشارے پرہمارے قائدین سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے اگرہمارے قائدین کوکچھ بھی ہواتواس کی ذمہ دارانتظامیہ اورحکومت ہوگی انہوں نے کہاکہ اگرہمارے کارکنوں کو24گھنٹے کے اندررہانہ کیاگیاتوہم 24گھنٹوں میںآ ئندہ کالائحہ عمل طے کرینگے جس میں قومی شاہراہوں کوبلاک کرکے دھرنادیاجائیگا۔
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.