`بلوچستان کے تمام سرکاری ملازمین کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کی سسٹم میں تجدید کی جارہی ہے،اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان`

بدھ 10 جون 2015 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے تمام سرکاری ملازمین کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کی سسٹم میں تجدید کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں تمام ڈی ڈی اوز سے کہا گیا ہے کہ اپنے زیرسرپرستی تمام سرکاری ملازمین کے قومی شناختی کارڈز کی تصدیق شدہ فہرست دفتر اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کو بھجوائیں بصورت دیگر ایسے تمام ملازمین کے اکاؤنٹس بلاک کردیئے جائیں گے جن کی تجدید قومی شناختی کارڈ سسٹم میں شامل نہیں ہو گی۔

تمام ڈی ڈی اوز اور ملازمین کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے ای میل ایڈریس دفتر ہٰذا کو جلد از جلد ارسال کریں تاکہ آئندہ پے سلپ ان کے ای میل ایڈریس(Yahoo, Gmail) پر بھی دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لئے 081-9203711 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ `