کوئٹہ،فرنٹیئرکورکامختلف علاقوں میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن ..
تازہ ترین : 1

کوئٹہ،فرنٹیئرکورکامختلف علاقوں میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن

خودکش بمبارسمیت 05شرپسندگرفتار،دالبندین میں منشیات اسمگلروں سے 700 کلو گرام حشیش برآمد `

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)فرنٹیئرکوربلوچستان کاخفیہ اداروں کے ساتھ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن کے دوران خودکش بمبارسمیت 05شرپسندگرفتار،جبکہ دالبندین میں منشیات اسمگلروں سے 700کلوگرام حشیش برآمد کرلی گئی فرنٹیئرکورکے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے خفیہ اداروں کے ساتھ مل کرکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے خودکش بمبارسمیت 05شرپسندوں کو گرفتارکرلیاابتدائی معلومات کے مطابق شرپسندوں کا تعلق کوئٹہ شہرمیں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کرنے والے گروہ سے بتایا جاتاہے۔

گرفتار شرپسندوں سے تفتیش جاری ہے۔ معلومات کے نتیجے میں مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جاسکتی ہیں جبکہ دوسری کارروائی میں ایف سی نے خفیہ اطلاع پر دالبندین میں منشیات اسمگلروں کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔کارروائی کے دوران منشیات اسمگلروں کی جانب سے علاقے میں چھپائی گئی 700کلوگرام حشیش برآمد کرلی۔منشیات اسمگلرزیہ منشیات دالبندین سے ہمسایہ ممالک میں اسمگل کرنا چاہتے تھے۔برآمد کی گئی منشیات کی قیمت لاکھوں روپے ہے۔`

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 22:42:13

اپنی رائے کا اظہار کریں