Live Updates

` نوشہرہ ، تحریک انصاف کے پانچوں زیرحراست ملزمان رہنما چودہ روزہ جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل روانہ

تحریک انصاف کے رہنماوں کی عدالت میں پیشی کے موقعہ پر سیکڑوں کارکنان عدالت کے بھر موجود رہے۔سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات`

بدھ 10 جون 2015 22:42

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء/) نوشہرہ بلدیاتی الیکشن کے موقعہ پر عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر اور میاں افتخار حسین پر حملہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کی توڑبھوڑکرنے میں مقدمہ میں تحریک انصاف پبی کے دو ضلع کونسل کے نومنتخب ممبران و ایک تحصل ممبر سمیت پانچ نامزد ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کو منسوخ ہونے پولیس کی عدالت میں جسمانی ریمایڈ کی درخواست مسترد عدالت سول جج/ جوڈیشل مجریٹ نے تحریک انصاف کے پانچوں زیرحراست ملزمان رہنماوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل بھیج دیا۔

تحریک انصاف کے رہنماوں کی عدالت میں پیشی کے موقعہ پر سیکڑوں کارکنان عدالت کے بھر موجود رہے۔سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بعدالت جنا ب جہانزیب شنواری ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ نے تھانہ پبی کے ایک اہم مقدمہ استغاثہ کے مطابق تھانہ پبی میں 30 مئی2015 ءء کو بلدیاتی الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو شکست ہونے اور تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے 350 کارکنان سے زائد پرجوش کارکنان نے عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر کا گہراو کیا مدعی مقدمہ سہیل احمد ولد شہباب خان کے مطابق جس وقت تحریک انصاف کے کارکن اپنے امیدواروں کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر پہنچے تو انہوں نے دفتر کا گہراو کردیا ہوائی فائرنگ پتھراو اشتعال انگیزتقاریرنعرہ بازی کرتے ہوئے دفتر پر حملہ آور ہوگئے اس وقت عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکڑیری جنرل میاں افتخار حسین دفتر میں موجودتھے۔

(جاری ہے)

مشتعل مظاہرین نے میاں افتخار حسین کی بلٹ فروف گاڑی نمبری KR-6662 اور موٹرکار نمبرP-8379پشاور کو شدید نقصان پہنچایا اور ایک نوجوان بھی جابحق ہوگیا۔اس اہم مقدمہ میں تحریک انصاف نومنتخب دو ضلعی ممبران ایک تحصیل ممبراور دو کار کنان ضلعی کو نسل کے ممبر مسمی اشفاق احمد دوسراضلعی ممبر اشفاق خان عرف کا کو تحصیل ممبر سا جد لالا کار کنان فیروز خان کو ثر خان سمیت تحریک انصاف کے 350 کارکنان نامزد کئے گئے ہیں۔

بعدالت جناب جہانزیب شنواری ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ نے دونوں اطراف سے وکلاء کی بحث سنے کے بعد تحریک انصاف کے پانچ نامزد ملزمان تحریک انصاف نومنتخب دو ضلعی ممبران ایک تحصیل ممبراور دو کار کنان ضلعی کو نسل کے ممبر مسمی اشفاق احمد دوسراضلعی ممبر اشفاق خان عرف کا کو تحصیل ممبر سا جد لالا کار کنان فیروز خان کو ثر خان ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی ۔ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے کے بعد تھانہ پبی پولیس نے تمام زیرحراست ملزمان کو مذید جسمانی ریمایڈ کے لیے سول جج/ جوڈیشل مجریٹ کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمایڈکی درخواست مستردکرتے ہوئے تمام ملزمان کو چودہ روز جوڈیشل ریمایڈ پر جیل بھج دیا`

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :