` حکومت سرکلر ڈیٹ کی مد میں لئے گئے قرضے کی ادائیگی کیلئے ہر سہ ماہی میں چھ ارب ادا کرنے کی پابند

90روز میں ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ ادائیگی کا سامنا کرنا ہوگا،ذرائع `

بدھ 10 جون 2015 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) حکومت سرکلر ڈیٹ کی مد میں لئے گئے قرضے کی ادائیگی کے لئے بینکوں کو ہر سہ ماہی میں چھ ارب روپے ادا کرنے کی پابند ہے، 90روز میں ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں حکومت کو ری پیمنٹ کا سامنا کرنا ہوگا،ذرائع کے مطابق حکومت نے تین سو ساٹھ ارب روپے سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کے لئے بینکوں سے قرضہ لیا تھا، جس پر دو ارب روپے ماہانہ سود کی مد میں ادا کیا جانا تھا، تاہم دو سال کے لئے حکومت کو دی گئی بینک ضمانت ختم ہونے کے بعد حکومت سہ ماہی بنیاد پر بینکوں کو چھ ار ب روپے ادا کرنے کی پابند ہے، اگر حکومت نے نوے روز کے اندر بینکوں کو رقم کی ادائیگی نہ کی تو شیدول ری پیمنٹ کر دیا جائے گا، واضح رہے وفاقی بجٹ میں حکومت نے سرکلر ڈیٹ کی مد میں قرضوں کی ادائیگی کا کوئی ذکر نہیں کیا، جبکہ گذشتہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے بھی مالی خسارے کی مد میں سرکلر ڈیٹ ظاہر نہیں کیا تھا