گوجرانوالہ اورگردونواح میں بجلی کی لمبی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا

بدھ 10 جون 2015 22:39

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) گوجرانوالہ اورگردونواح میں بجلی کی ٹرپنگ اورلمبی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ اوراس کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کے باعث فیڈروں کی ٹرپنگ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا تاہم دوپہر کے بعد طوفان بادوباراں کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جورات گئے تک بحال نہ ہوسکی جس کی وجہ سے شہریوں کامشکلات کا سامنا رہا ۔

متعلقہ عنوان :