ایوان میں فاتحہ خوانی

بدھ 10 جون 2015 22:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)پنجاب اسمبلی کے ایوان میں صوبائی وزیر جنگلات ملک آصف بھا کے چھوٹے بھائی ،کامونکی میں قتل ہونیوالے رکن اسمبلی چوہدری شمشاد احمد خان ، انکے صاحبزادے ،ڈسکہ میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونیوالے وکلاء اور رکن اسمبلی سلطانہ شاہین کے صاحبزادے کے انتقال پر ایوان میں فاتحہ خوانی کی گئی ۔