پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی جھلکیاں

اسپیکر رولنگ دیدیدیں، جن اراکین کی نظر کمزور ہے انہیں عینک بھی دیں گے آپاں نہ کریں ایسی بات ،وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر تانگہ ،چنگ چی بن گیا ہے

بدھ 10 جون 2015 22:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پنجاب اسمبلی کا 15ویں سیشن پہلے روز مقررہ وقت کی بجائے سوا دو گھنٹے کی غیر معمولی تاخیر سے شروع ہوا ٭ہمیں پارلیمانی سیکرٹری سے زیادہ انگلش آتی ہے صرف جواب مانگا ہے ، ٭ اراکین اسمبلی کھٹمل والے کمروں میں رہتے ہیں اور بیورو کریٹس کو اکاموڈیٹ کیا جارہا ہے ، وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر تانگہ ، چنگ چی بن گیا ہے ،جواب آتے نہیں اور پارلیمانی سیکرٹری بننے کا شوق ہے اور گاڑیاں لے کر پھرتے ہیں ، اپوزیشن رکن میاں اسلم اقبال کی پارلیمانی سیکرٹری علی اصغر منڈا سے نوک جھونک٭آپاں نہ کریں ایسی بات ،میاں اسلم اقبال کی آوازیں کسنے پر فرزانہ بٹ کو تنبیہ٭میچورٹی خریدی نہیں جاتی ،آج یہ ڈائریکشن لے کر آئے ہیں ،رات کو جا کر حساب دینا ہے ،انکی رات کو قوالی بھی ہوگی،پارلیمانی سیکرٹری کی احسن ریاض فتیانہ او راپوزیشن کے دیگر اراکین کی طرف سے بار بار سوالات پوچھنے پر جواب٭میرے ضمنی سوال کا جو حشر ہونے والا ہے مجھے معلوم ہے ، مجھے جو پرنٹ دیا گیا ہے وہ خوردبین سے بھی نہیں پڑھا جارہا ،فائزہ احمد ملک ٭ اسپیکر رولنگ دے دیں جن اراکین کی نظر کمزور ہے انہیں عینک بھی دیں گے ۔