کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے بعد 50 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات ..
تازہ ترین : 1

کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے بعد 50 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) کراچی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے بعد 50 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ کراچی پولیس کے ترجمان کے جاری اعلامیہ کے مطابق پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 63 چھاپہ مار کاروائیاں کیں اور 1 پولیس مقابلے ہوا جن میں 2 جرائم پیشہ افراد مارے گئے اور 50 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 3 ڈکیت، 1 دہشت گرد، 3 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے، 11 منشیات فروش، 8 مفرور، 1 مشتبہ اور 23 دیگر ملزمان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 9 ٹی ٹی پستول، 1 ہینڈ گرینیڈ، 270 گرام چرس اور 52 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 22:24:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں