پاکستان نے افغانستان کیخلاف غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے ٗ طالبان سے پہلے پاکستان ..
تازہ ترین : 1
پاکستان نے افغانستان کیخلاف غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے ٗ طالبان ..

پاکستان نے افغانستان کیخلاف غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے ٗ طالبان سے پہلے پاکستان سے بات چیت کی جانی چاہیے ٗ اشرف غنی

پاکستان ،افغانستان کے خفیہ اداروں کے درمیان مفاہمت کے معاملے پر تنازع کھڑا ہونے کے بعد معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا ٗخطاب

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے اور قیامِ امن کیلئے طالبان سے پہلے پاکستان سے بات چیت کی جانی چاہیے۔انھوں نے یہ بات ملک کے جنوبی صوبے قندہار میں قبائلی عمائدین سے ملاقات میں کہی۔مندیگاک محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے افغان صدر نے کہاکہ ہم نے پاکستان سے اس مسئلے کو تسلیم کروایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے عموماً اور گذشتہ 14 برس سے خصوصاً پاکستان افغانستان سے ایک غیر اعلانیہ جنگ میں مصروف ہے۔اشرف غنی نے کہا کہ امن (معاہدہ) بھائی سے نہیں ہوتا بلکہ ان سے ہوتا ہے جن کے ساتھ جنگ ہوتی ہے۔ پاکستان نے پہلے ہی سے افغانستان کے خلاف غیراعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے، اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم پاکستان کے ساتھ پہلے امن معاہدہ کریں تاکہ طالبان امن پر راضی ہوں۔

اشرف غنی نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے خفیہ اداروں کے درمیان مفاہمت کے معاملے پر تنازع کھڑا ہونے کے بعد انھوں نے یہ معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ابھی تک اس سلسلے میں کسی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے ہیں۔اشرف غنی نے کہاکہ افغانستان میں سلامتی کے قومی ڈائریکٹریٹ کے سربراہ قومی مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے تبھی معاہدے پر دستخط کریں گے جب اس سلسلے میں مشاورت اور عمومی اتفاقِ رائے ہو جائیگا۔

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 22:21:48

اپنی رائے کا اظہار کریں