دھاندلی کے خلاف احتجاج کا پہلامرحلہ کامیابی سے مکمل ،ہمارے ایک قدم سے صوبائی حکومت لرز اٹھی ہے، اگلا مرحلہ 16جون کوہو گا، صوبائی حکومت کے مستعفی ہونے تک احتجاج جاری رہے گا

عوامی نیشنل پارٹی کے سیکر ٹری جنرل میاں افتخار حسین کی پریس کانفرنس

بدھ 10 جون 2015 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) سہ فریقی اتحاد کے سربراہ اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ہمارے ایک قدم سے صوبائی حکومت لرز اٹھی ہے اگلہ مرحلہ مرحلہ 16جون کوہو گا دھاندلی کے خلاف احتجاج کا پہلامرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا باچا خان مرکز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف ہمارا پہلے مرحلے کا احتجاج کامیاب رہا کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اگر ہماری وجہ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو معذرت خواہ ہیں انہوں نے کہاکہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کا پہلہ مرحلہ مکمل ہوا اور دوسرا مرحلہ 16جون کو ہو گا جو کہ پشاور میں ہو گا انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب کہ صوبائی حکومت مستعفی ہو کر نگران سیٹ اپ نہ بنائے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کو ہم مسترد کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی خود دھاندلی کا اعترف کر چکے ہیں پھر بھی استعفی نہیں دیتے دوبارہ اسی حکومت کی نگرانی میں انتخابات کسی صورت قبول نہیں کریں گے اسکے حل یہی ہے کہ صوبائی حکومت مستعفی ہو کر نگران سیٹ اپ بنائے ۔

متعلقہ عنوان :