کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کاپانی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن ،ہیوی پمپس قبضے میں لے لئے

بدھ 10 جون 2015 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے ڈیمالیشن اسکواڈ کا پولیس و رینجرز کی موجودگی میں پانی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن ، نیوکراچی میں ہائیڈرنٹ اور کنواں مسمار ،ہیوی پمپ قبضے میں لے لئے گئے تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کی ایک ٹیم نے سپرٹنڈنگ انجینئر آصف قادری کی نگرانی اور سندھ رینجرز و پولیس کی مدد سے نیوکراچی میں پانی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا اور نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے قریب واقع خمیسو گوٹھ میں قائم غیرقانونی ہائیڈرنٹ اور ایک کنواں مسمار کردیا جبکہ پانی چوری کے لئے استعمال ہونے والے ہیوی پمپس، موٹر 1500فٹ کیبل اور 100فٹ پلاسٹک پائپ سمیت ر دیگر سامان قبضے میں لے لیا ، رینجرز اور پولیس کو آتا دیکھ کر ہائیڈرنٹ کا مالک رجب مگسی ولد نور خان مگسی فرار ہوگیا ، اس کے خلاف نارتھ کراچی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر203/15 درج کرادیا گیا ہے،اس غیر قانونی ہائیڈرنٹ سے یومیہ دیڑھ لاکھ گیلن پانی چوری کیا جارہا تھا اب یہ پانی نیوکراچی سمیت دیگر علاقوں کو فراہم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :