نریندر مودی کی منفی سوچ دونوں ممالک کے مابین امن کے عمل کو متاثر کرے گی : سابق صدر ..
تازہ ترین : 1
نریندر مودی کی منفی سوچ دونوں ممالک کے مابین امن کے عمل کو متاثر کرے ..

نریندر مودی کی منفی سوچ دونوں ممالک کے مابین امن کے عمل کو متاثر کرے گی : سابق صدر آصف زرداری

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے غیر ذمہ دارانہ بیانات افسوسناک ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کےاشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی اشتعال انگیزی کو لگام دے ورنہ پاکستان کو بھی بھرپور جواب دینا آتا ہے۔ مودی کی منفی سوچ دونوں ممالک کے مابین امن کے عمل کو متاثر کرے گی۔ سابق صدر نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ مشرقی پاکستان میں بھارت کی مداخلت کے اعترافی بیان کا عالمی برادری نوٹس لے۔
وقت اشاعت : 10/06/2015 - 22:03:36

اپنی رائے کا اظہار کریں