پانی کی عدم فراہمی پر کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز، واٹربورڈ افسران اور چیف انجینئرز ہائیڈرنٹس کا ہنگامی اجلاس طلب

بدھ 10 جون 2015 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی،طویل بندش اورپانی کی فراہمی کی لائنوں میں خرابی کی شکایات کو نوٹس لیتے ہوئے کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرزاور واٹربورڈ کے افسرن اور چیف انجینئرز ہائیڈرنٹس کے ساتھ ہنگامی اجلاس، کمشنر کراچی کو واٹربورڈکے افسران نے بریفنگ دی ،کمشنر کراچی نے کہا کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،کراچی کے مختلف علاقوں نارتھ کراچی،صفورہ گوٹھ،گلستان جو ہر سمیت شہرکے دیگر علاقوں میں پانی کی طویل بندش، عدم فراہمی اوربالخصوص پانی کی فراہمی کی لائنوں میں ٹوٹ پھوٹ اورخرابی سے متعلق واٹر بورڈ کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ شہر میں پانی کی کمی کو پورا کیا جائے ،اور جس جگہ ریپئرنگ کی ضرورت ہو اس کو فوری طور پر مرمت کیا جائے تاکہ لائنوں کے ذریعے گھروں تک پانی پہنچ سکے، اجلاس کو بتایا گیا کہ نارتھ کراچی میں پانی کا وقفہ آٹھ دن سے کم ہوکر چار دن پر آگیا ہے جس سے شہریوں کے مسائل میں کمی واقعہ ہوئی ہے واٹر بو رڈ کے افسرنے مزید بتایاکہ ریجنٹ پلا زہ والے وال کی مرمت کر دی گئی ہے جس سے کلفٹن کے ایریا میں پانی کی سپلائی میں مزید بہتری ہو گی جبکہ صفورا گوٹھ کے علاقے میں پانی کی لائن میں رساؤکے بندش اورمرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واٹر بورڈ کے افسران نے بتایا کہ گلستان جوہر کے علاقوں میں واٹربورڈ کے ہنگامی اقدامات سے بہتری آرہی ہے اورعوامی شکایات کم ہوتی جارہی ہیں تاہم مسائل کے حل کے لیے واٹربورڈ کے عملے کو ہر وقت الرٹ اوردستیاب رہنے کی ہدایت دے دی گئی ہیں،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اس موقع پر واضح کیا کہ پانی ہرفرد کی بنیادی ضروررت ہے جس کی فراہمی میں دانستہ ناانصافی گناہ کبیرہ بھی ہے ،لہذا شہریوں کو پانی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پانی کی فراہمی کے لیے میگا پروجیکٹس اورچھوٹے منصوبے بھی متعارف کروارہی ہے جو کہ کراچی میں پانی کے مسائل حل کریں گی۔کمشنرکراچی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی خصوصی ہدات کے مطابق رمضان المبارک میں تین ہزار ٹینکرز کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تین رکنی کمیٹی ڈپٹی مینجنگ ڈائر یکٹرواٹر بورڈ افتخاراحمد کی سر براہی میں تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی میں واٹربورڈکے ظفر پلیجو ،چیف انجینئر ہائیڈرنٹس راشد صدیقی پر مشتمل ہوگی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی اس ضمن میں لا ئحہ عمل مرتب کر کے اپنی سفارشا ت کمشنر کر اچی کو پیش کر یگی،اس مو قع پرکمشنر کراچی نے کہا کہ ما ہ رمضان المبا رک کی آمدآمدہے مساجد ،امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں میں بھی پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :