طبلہ نواز کہنا اراکین پارلیمنٹ کی توہین ‘ سپیکر نوٹس لیں،میجر (ر) طاہر اقبال
تازہ ترین : 1

طبلہ نواز کہنا اراکین پارلیمنٹ کی توہین ‘ سپیکر نوٹس لیں،میجر (ر) طاہر اقبال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ممبران اسمبلی کو طبلہ نواز کہنا اراکین پارلیمنٹ کی توہین ہے‘ سپیکر اسمبلی اس کا نوٹس لیں‘ ٹی وی چینلز والے اراکین اسمبلی کی عزت کریں ان خیالات کا اظہار میجر (ر) طاہر اقبال نے پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کویہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کی بھی 21 ریاستیں ہیں انڈیا کی ہرزہ سرائی کا مقصد پاک چائنہ اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر ممبران پارلیمنٹ کو طبلہ نواز کہا جاتا ہے کہ صرف ڈیسک بجاتے ہیں یہ معزز اراکین کی توہین ہے ٹی وی چینلز کا ہم بہت احترام کرتے ہین وہ بھی اراکین کا احترام کریں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 21:57:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں