لاہور میں تیز آندھی کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاوَن
تازہ ترین : 1

لاہور میں تیز آندھی کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاوَن

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) لاہور میں تیز آندھی کے بعد شہر کے متعدد علاقوں کو بجلی کے بریک ڈاوَن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں شام کو آنے والی تیز آندھی کے باعث شہر کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔ تیز آندھی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں درخت گرنے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور شہر کے 127 فیڈر بند ہوگئے ہیں۔ عوام کی جانب سے شکایت کی جارہی ہے کہ لیسکو حکام رابطہ کرنے پر جواب نہیں دے رہے تاہم لیسکو حکام کے مطابق شہر میں بجلی کا نظام بحال کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 21:56:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں