چائنہ پٹرولیم کمپنی کو سکیورٹی کی عدم فراہمی پر کام ادھورا چھوڑنے نہیں دینگے ، داوڑ کنڈی

سکیورٹی کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے فوری سکیورٹی دی جائے وزیر اعلی اورکمشنر ڈیرہ ڈویژن سے خصوصی طور پر بات کرونگا

بدھ 10 جون 2015 21:52

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)ٹانک میں گیس اور پٹرول منصوبے پر کام کرنے والی چائنہ پٹرولےئم کمپنی کو سکیورٹی کی عدم فراہمی پر کام آدھورا چھوڑنے نہیں دینگے سکیورٹی کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے فوری طور پر سکیورٹی دی جائے اس سلسلہ میں وزیر اعلی اورکمشنر ڈیرہ ڈویژن سے خصوصی طور پر بات کرونگاان خیالات کااظہار ٹانک سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی انجنئیرداور کنڈی نے ٹانک میں قدرتی گیس اور پٹرول کے حال ہی میں دریافت ہو نے والے بڑے ذخیرے میں حائل رکاؤٹوں کے حوالے سے ٹانک پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے مذید کہا کہ سن 1972ءء میں بھی ٹانک کے اسی مقام درہ بین میں ڈریلنگ کرکے گیس اور پٹرول دریافت ہوا تھا لیکن ایک سازش کے تحت اُن کوؤں کو بند کرکے عوام کو تاریکی میں رکھا گیااور اب ایک بار پھر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی خصوصی کوشیشوں سے اس پراجیکٹ پرچند ماہ قبل دوبارہ کام کا آغازکیاگیا ،انجنئیر داور کنڈی نے کہا کہ ماہرین کے مطابق ٹانک میں دریافت ہونے والا ذخیرہ سوئی کے بعد دوسرا بڑا ذخیرہ ہے جہان پر گیس ،پٹرول ،سرمہ،تانبہ اور دیگر کئی قیمتی دھات موجود ہیں جو ملک اور خصوصاً ٹانک کیلئے ترقی کاضامن ہوسکتے ہیں جس پرپاکستان دوست ملک چائنہ کے نیشنل پٹرولئم کمپنی بی جی پی نے کام کرنے کی حامی بھر کر کام کا آغاز کیالیکن ایک بار پر ملک اور ٹانک کو ترقی کی راہ پرنہ دیکھ سکنے والے سازشی عناصر اس منصوبے کی راہ میں روڑے ڈال کر سبوتاژ کرناچاہتے ہیں اُنہوں نے کہا ان غیر ملکی چائنہ دوستوں کو سکیورٹی کی ذمہ داری مقامی انتظامیہ اور کے پی جی سی ایل کی ہے کسی کو آپنے فرائض میں کوتاہی نہیں کرنے دینگے اور اس بنیادی عوامی مسلے پر آخری حد تک جاؤنگا`