اتحاد ایئرویزنے ابوظہبی ، ایڈنبرگ روزانہ کی بنیادپرپرواز کا آغازکردیا

بدھ 10 جون 2015 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویزنے ابوظہبی اور ایڈنبرگ کے درمیان روزانہ کی بنیادپر نئی پرواز کا آغازکردیا۔سروس کی افتتاحی فلائیٹ EY28 منگل کی صبح 2 بج کر20 منٹ پر ابوظہبی ایئرپورٹ سے ا سکاٹ لینڈکے دارالحکومت ایڈنبرگ روانہ ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرابوظہبی میں اسکاٹ لینڈ کے ا سٹاف، میزان محمدالمسری، ندال محمدالبدن ،محمدنویدارشد اور ابوظہبی پولیس کے بینڈ نے طیارے کوپرتپاک اندازسے الوداع کہا۔

ایڈنبرگ ، اتحادایئر ویزکی پہلی اسکاٹش منزل ہے اور لندن کے ہیتھروایئرپورٹ سے روزانہ کی تین فلائٹس اورمانچسٹرسے روزانہ کی دوفلائٹس کے بعد اس کا برطانیہ سے تیسرا روانگی پوائنٹ ہے۔ اس نئی روٹ پردوئم درجہ ایئربس A330-200 طیارے کی پروازیں چلیں گی جوبزنس کلاس میں مجموعی طورپر 22 نشستیں اوراکانومی کلاس میں 240نشستیں فراہم کرے گا۔ روزانہ کی اس سروس سے سکا ٹ لینڈ کی مشرق وسطی ، برصغیر، ایشیاء اورآسٹریلیا تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔`