فیصل آباد تاجروں کی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم پراقوام متحدہ سمیت پوری دنیا کی بے حسی کی شدید مذمت ،آج ریلی نکالی جائے گی

بدھ 10 جون 2015 21:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) فیصل آباد کے تاجروں نے برما میں روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اوراس پراقوام متحدہ سمیت پوری دنیا کی بے حسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور عالم اسلام کے سر براہوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بر می مسلمانوں پر ہونے والے مظالم فی الفور بند کرائے جائیں انہوں نے کہا اگر امت مسلمہ کے حکمرانوں نے آج بھی اپنی آنکھیں نہ کھولی تو خدا نخواستہ کل انکی بھی باری آسکتی ہے صدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ،قائدشیخ محمد بشیر،جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ نے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالے مظالم پر اقوام متحدہ کی بے حسی قابل افسوس ہے انسانی حقوق کے نا نہاد بین الاقوامی علمبرداروں کو ان ہزاروں برمی مسلمانوں کا خون کیوں نظر نہیں آتا جو سسک سسک کر سمندر میں غرق ہو رہے ہیں انہوں نے اس معاملے پر لیکن ساری دنیا کے خاموش تماشائی کے کر دار کی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ وہ اللہ سے ڈریں کل انکی بھی باری آ سکتی ہے کے چوہدری ارشدگجر، ایس ایم ایوب، ملک خادم حسین اور لالہ معین شیخ نے کہاکہ برما کے مسلمان ہمارے بھائی ہیں فیصل آباد کی تاجر برادری پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کی شریک ہے تاجر رہنماؤں نے برما میں مسلمانون پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوزمظالم پر لمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کھلے سمندر میں پھنسے ہوئے روہنگیا مسلما نوں کی فوری داد رسی کی جائے اور ان کو برابر کے حقوق دینے کیلئے برما کی حکومت کو مجبور کیا جائے انہوں نے بنگلہ دیش، ملائشیا،انڈو نیشیا اور دیگر قریبی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جانیں بچانے کیلئے مسئلے کے حل تک کھلے سمند میں پھنسے ان مہاجرین کوپناہ دیں ،دریں اثناء انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ کی اطلاع کے مطابق برما میں روہنگیا مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم اوراسپراقوام متحدہ سمیت پوری دنیا کی خاموشی اور بے حسی کے خلاف آج مورخہ11 جو ن بر وز جمعرات بعد از نماز عصر شہر کی مرکزی جامعہ مسجد کچہری بازار سے چو ک گھنٹہ گھر تک پر امن احتجاجی ریلی نکالی جائیگی جس کی قیادت جامعہ مسجد کے خطیب مفتی محمد ضیا ء مدنی ودیگر علماء کرام اور انجمن تاجران سٹی کے قائدین بازاروں اور کاروباری مار کیٹوں کے تاجر عہدیدار کرینگے

متعلقہ عنوان :