حکومت نے حلال فوڈ میٹ کی برآمدات میں اضافے کیلئے4 سال ٹیکس ہالیڈے تجویز

بدھ 10 جون 2015 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) حکومت نے حلال فوڈ میٹ کی برآمدات میں اضافے کیلئے4 سال ٹیکس ہالیڈے تجویزکیا ہے۔ شعبے سے وابستہ افراد صنعت کے فروغ کیلئے17فیصد سیلزٹیکس بھی واپس لینے کی مانگ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے حلال فوڈ میٹ کی عالمی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کے فروغ کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں21 دسمبر2016ء سے قبل لگائے جانے والے پلانٹس کوچارسال انکم ٹیکس سے مستثنٰی قرار دیا ہے۔

عالمی سطح پرحلال فوڈ میٹ مارکیٹ کا حجم سالانہ300 ارب ڈالر ہے جبکہ پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ میں صرف49ہزار500 ٹن گوشت برآمد کیا۔ جس سے 14کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمائے گئے۔ حلال فوڈ میٹ کے شعبے سے وابستہ افراد نے جدید پلانٹس کی تنصیب کیلئے برآمدی مشینوں اورآلات پر ڈیوٹی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ پولٹری اور کیٹل فیڈ پرعائد 17 فیصد سیلز ٹیکس بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :