ورکرز کو دوران الیکشن اغواء کیا گیا ، انتخابی دفاتر جلانے کے واقعات بھی ہوئے ، جوڈیشل کمیشن میں جماعت اسلامی کے گواہان کے بیانات قلمبند

بدھ 10 جون 2015 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) جماعت اسلامی کے گواہان نے دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو بدھ کے روزبتایا ہے کہ کراچی کے کئی حلقوں میں ان کے ورکروں کو دوران الیکشن اغواء کیا گیا اور ہمارے انتخابی دفاتر کو جلانے کے واقعات بھی ہوئے کئی پولنگ سٹیشن پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کا قبضہ تھا اس کی شکایت ہم نے صوبائی الیکشن کمیشن کو بھی درج کروائی ہم نے اس سلسلے میں پچیس ایف آئی آر بھی درج کروائی تھی،،فاٹا سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے گواہ صاحبزادہ ہارون رشید نے کمیشن کو بتایا کہ گورنر خیبر پختوانخوا نے فاٹا میں اپنے والد کی الیکشن مہم خود چلائی اور آزادنہ الیکشن کی راہ میں حائل ہوئے تھے،،مہاجر قومی مومنٹ کے آفتاب حسین نے عدالت کو بتایا کہ ایم کیو ایم نے ان کے لانڈھی سے کارکن اغواء کیے اور لانڈھی میں ہی ان کے دفتر کو نذر آتش بھی کیا انہیں ووٹ ڈالنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی کراچی کی اکثر جماعتوں نے الیکشن فوج کی نگرانی میں کروانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن یہ مطالبہ مانا نہیں گیا،،سابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ایس ایم قادی نے کمیشن کو بتایا کہ الیکشن والے دن جو شکایات ہمیں موصول ہوئی تھی وہ ڈسٹرک ریٹرنگ آفیسر کو بجھوا دی گئی تھی کمیشن نے بلوچستان نیشنل پارٹی کو اپنے گواہان کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی گئی

متعلقہ عنوان :