` لاہور، سکیورٹی کے پیش نظر سڑکوں اورٹریفک سگنلزپر بھیک مانگنے والوں کیخلاف سخت ..
تازہ ترین : 1

` لاہور، سکیورٹی کے پیش نظر سڑکوں اورٹریفک سگنلزپر بھیک مانگنے والوں کیخلاف سخت کارروائی جاری

7ماہ کے دوران179بھکاریوں کو حراست میں لے لیا گیا ، طیب حفیظ چیمہ`

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہاہے کہ امن وامان اور سکیورٹی کے پیش نظر ڈی ایس پیزاور سیکٹر انچارجزسڑکوں اورٹریفک سگنلزپر بھیک مانگنے والوں کیخلاف سخت کارروائی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ7ماہ کے دوران ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران179بھکاریوں کو حراست میں لیتے ہوئے125خواتین اور کمسن بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا جبکہ 54پیشہ وربھکاریوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرادےئے ۔

اس سلسلہ میں انہوں نے تما م ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی میں گداگروں اور پیشہ وربھکاریوں کیخلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے انہیں ضلعی پولیس کے حوالے کریں۔جرائم پیشہ عناصر گداگروں کے روپ میں شہریوں کی جان ومال کے دشمن ہیں جبکہ سگنلز پر بھیک ما نگنے والوں کی وجہ سے اکثر ٹریفک پرابلم بھی پیدا ہوتی ہے ،طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ان کیخلاف کاروائی کرنے سے سگنلز پرٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آتی ہے۔

شہر میں بھکاریوں کی بڑھتی ہو ئی تعداد کے پیش نظر ان کیخلا ف کاروائی کی جاری ہے۔چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں سے کہا کہ وہ سڑکوں،چوراہوں پر بھیک مانگنے والوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے انہیں ہرگزخیرات نہ دیں اورپیشہ ور گداگروں کی اطلاع ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915پر دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 21:24:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں