`پہلا منور مغل میموریل ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 14 جون سے شروع ہوگا`
تازہ ترین : 1

`پہلا منور مغل میموریل ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 14 جون سے شروع ہوگا`

اسلام آباد‘لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن(پی ڈی ایس اے) کے زیراہتمام پہلا منور مغل میموریل ڈس ایبلڈ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ 14 جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال ، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عبدالوحید نے کہا ہے کہ ٹور نامنٹ میں اسلام آباد اور پنجاب بھر سے ٹاپ 32 معذور کھلاڑی شرکت کریں گے ، ٹورنامنٹ کے انتظامات کے سلسلہ میں جائزہ لینے کے لئے:پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن(پی ڈی ایس اے) کی مجلس عاملہ کا اجلاس (کل معرات کو ہوگا جس کی صدارت پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عبدالوحید کریں گے۔`

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 21:22:04

اپنی رائے کا اظہار کریں