` حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں فوری طور پر 25فیصداضافہ کرے،شاہد ریاست

پی پی دور حکومت مینار پاکستان پر خادم اعلیٰ لوڈشیڈنگ کے خلاف کیمپ لگا کر پنکھا جھلتے تھے آج شدید گر م موسم بھی عوام کو 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے،پی پی رہنماء `

بدھ 10 جون 2015 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر رہنما شاہد ریاست نے کہا ہے کہ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں فوری طور پر 25فیصداضافہ کرے،پیپلزپارٹی نے مشکل حالات میں بھی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا،حکومت ملکی زراعت کو تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد کررہی ہے،آج کسان دو وقت کی توٹی کو ترس رہا ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کے دور حکومت مینار پاکستان پر خادم اعلیٰ لوڈشیڈنگ کے خلاف کیمپ لگا کر پنکھا جھلتے تھے مگر آج شدید گرمی کے موسم بھی عوام کو 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے،حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،انہوں نے مزید کہا پیپلزپارٹی نے مشکل ترین حالات میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 25فیصد بڑھائی تھی مگر (ن) لیگ ہر دور میں مزدور دشمن پالیسوں پر عمل کرتی رہی ہے ،اگر حکومت نے 25فیصد تنخواہیں نہ بڑھائی تو احتجاجی تحریک چلائیں گے`

متعلقہ عنوان :