` کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا`
تازہ ترین : 1

` کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا`

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں قاتلوں کو پھانسی دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ کوٹ لکھپت جیل میں گزشتہ روز آفتاب سمیع کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔ جیل حکام کے علاوہ ڈاکٹر اور علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں مجرم آفتاب سمعی کو پھانسی کی سزاد ینے کے بعد ضروری کارروائی کے بعد اسکی نعش کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا۔

آفتاب سمیع نے1992 میں گلشن اقبال کے علاقے میں ماں کو دو بچوں سیت قتل کر دیا تھا۔ سیشن کورٹ نے اسے سزائے موت کا حکم سنایا۔ ہائیکورٹ سمیت اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے مجرم کی سزا کو برقرار رکھنے پر گزشتہ دنوں اسکے بلیک وارنٹ جاری کر دئیے گئے اور اس کے لواحقین سے اس کی آخری ملاقات کروادی گئی۔ گزشتہ روز الصبح کوٹ لکھپت جیل میں مجرم آفتاب کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔ اس موقع پر کوٹ لکھپت جیل کے گردسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 21:18:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں