این ایل سی نے 28دنوں کے مختصروقت میں دن رات کام کرکے پٹ فیڈر کینال کی بحالی کا کام مکمل کر لیا ، زمیندار کاشتکار تحریک

بدھ 10 جون 2015 20:53

نصیر آبا د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) زمیندار کاشتکار تحریک کے مر کزی جنرل سیکریٹری میر حیدر بلوچ ،عبدالستار بنگلزئی ،حاجی رحمت اﷲ رند، میر ممتاز رند آغا خان جمالی ،حاجی صوبہ خان رند ،سراج احمد رند ،عبدالوحید رند ،میر ثناء اﷲ خان عمرانی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ 6جون 2015برز ہفتہ این ایل سی کے نمائیندوں ایس ایم محمد اشرف نے کہا ہے کہ این ایل سی نے 28دنوں کے مختصر مدت میں دن رات کام کرکے پٹ فیڈر کینال کی بحالی کا کام مکمل کر لیا اور کینال میں 4000کیوسک پانی چھوڑ دیا ہے آج مورخہ 10جون 2015گزر گیا ہے لیکن بالان شاخ ،باری شاخ، محبت شاخ ،عمرانی شاخ ،مگسی شاخ ،روپا شاخ ،قبولہ شاخ ،کے ہزاروں لوگ ایک بوند پانی پینے کے لئے سر گرداں ہے جب کہ پانی 5جون 2015 کو ڈیرہ مراد جمالی پنہچا تھا جب کہ ذیلی شاخوں کے ٹیل کے 15کلو میٹر تک پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں پنہچ سکا جو کہ محکمہ ایریگیشن کی مکمل نا اہلی ہے محکمہ ایریگیشن کے کارندے کاشتکاروں اور زمینداروں کو کہہ رہے ہیں کہ یہ پانی صرف اوچ پاور پروجیکٹ کے لئے مختصر وقت کے لئے آیا ہے جس کے بعد پٹ فیڈر کینال کو بند کیا جائے گا جس کی وجہ سے کسان کاشتکار چھوٹے زمیندار ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں کہ محکمہ ایریگیشن کے نا اہل آفیسران نے اپنا پالیسی واضح نہیں کیا ہے کہ آخر وہ موسم خریف کے لئے کب پانی دینگے اور زمیندار کب چاول کی پنیری بوئینگے زمیندار کاشتکار تحریک کے رہنماوں نے کہا کہ محکمہ ایریگشن کے اس غیر واضح پالیسیوں سے خدشہ ہے کہ انہوں نے حسب سابقہ ادوار پٹ فیڈر کینال کا پانی سندھ کو بیچ دیا ہے جس کی وجہ سے محکمہ ایریگیشن کوئی واضح پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن کاشتکاروں کو کب موسم خریف کا پانی دیا جائے گا دوسری طرف این ایل سی کے نمائیندے کے مطابق 4000کیوسک پانی پٹ فیڈر میں چھوڑ دیا ہے آخر وہ پانی کہاں غائب ہو گیا کیا پٹ فیڈر کینال میں یا جوج ماجوج کی فوج رہتی ہے جو پانی کو اندر سے چوس رہے ہیں ذیلی شاخوں کے لاکھوں کے لوگ ایک بوند پانی کے لئے ترس رہے ہیں کاشتکار زمیندار تحریک نے ایک بار پھر چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے محکمہ ایریگیشن کے کالی بھیڑوں سے غریب عوام کو نجات دلائی جائے اور پٹ فیڈر کینال کا مکمل کو ٹہ 6700فل فور چھوڑا جائے تاکہ لاکھوں کسان اپنے فصل کی بوائی شروع کر سکیں