وہاڑی، بلدیاتی انتخابات پر حلقہ بند یا ں تا حال مکمل نہ ہوسکیں

انتظامیہ ہر رو ز نئی تاریخ دینے لگی ، متوقع امیدواروں کی پریشانی میں اضافہ ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھی بے بس نظر آنے لگے

بدھ 10 جون 2015 20:53

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) متوقع ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر حلقہ بند یا ں تا حال مکمل نہ ہوسکیں انتظامیہ ہر رو ز نئی تاریخ دینے لگی ، متوقع امیدواروں کی پریشانی میں اضافہ ہونے لگا ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھی بے بس نظر آنے لگے ، چیف الیکشن کمشنر سے ایکشن لینے کا مطالبہ ، واقعات کے مطابق عوامی وسماجی اور شہری حلقوں صدام حسین ، محمد ارشد ، آصف علی ، محمد اقبال ، غلام علی ، مقصود احمد ، محمدعثمان ، امجد علی ، محمد ہارون ، زاہد علی ، کا شف علی ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے بتایا کہ متوقع بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے آفس الیکشن کمشنر انتظامیہ تاحال حلقہ بندیوں کا کا م نہیں کرسکا جس کیوجہ سے کئی اہم نے الیکشن لڑنا تھا کہ پریشان ہو گئے جبکہ ذرائع کے مطابق تاحال حلقہ بندیاں مکمل نہ ہوسکیں اور ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر انتظامیہ نے انکو بھی لفٹ نہیں کرائی جس پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ متو قع امیدوار وں کی پریشانی کا خاتمہ ہو سکے۔