Live Updates

سپورٹس کیلئے حمزہ شہباز شریف کی تین سالہ کاوشوں کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب

سپورٹس بورڈ پنجاب نے دو برس قبل 26ممالک کی ٹیموں کو پاکستان بلایا،انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھی اہم کردار ادا کیا‘ عثمان انور کا تقریب سے خطاب

بدھ 10 جون 2015 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں، زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ کامیاب رہا جس کیلئے تمام اداروں نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا، جس پر تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں، سپورٹس کے فروغ کیلئے حمزہ شہباز شریف کی تین سالہ کاوشوں کے ثمرات سامنے آرہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی سی ہوٹل میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے دو برس قبل 26 ممالک کی ٹیموں کو پاکستان بلایا۔جو کہ ملک کا سب سے بڑا ایونٹ تھا، سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے دن رات کام کررہا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب یوتھ فیسٹیول میں نوجوانوں کے ٹیلنٹ کی نئی کھیپ سامنے آئی، پاکستان میں سپورٹس کے شعبہ میں بہت ٹیلنٹ ہے جس کو سامنے لانے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے چیئرمین میاں محمد حمزہ شہباز شریف نے تین سال جو کوششیں کی ہیں اس کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔ دو سال قبل سنوکر کا ایشیئن چیمپیئن حمزہ بیروزگار تھا، دو سال کی محنت سے وہ ایشیا کا سنوکر کا چیمپیئن بن گیا حمزہ نے آغاز پنجاب یوتھ فیسٹیول سے کیا تھا۔

آج وہ ایران میں کھیل رہا ہے، اسی طرح کبڈی کے کھلاڑی بھی بیروزگار تھے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے کبڈی کے کھیل کو پروموٹ کیا ، صرف تین سال کی محنت سے پاکستان کی کبڈی ٹیم نے کبڈی ورلڈ کپ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ آج کبڈی کے کھلاڑی برطانیہ میں کھیل کر 15ہزار پونڈ فی سیزن کما رہے ہیں ان کو تربیت اور رہنمائی سپورٹس بورڈ پنجاب نے فراہم کی۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ہماری یوتھ میں سپورٹس کا بہت ٹیلنٹ ہے، ہمارے کھلاڑی بیرون ملک جاکر بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات