وزیر اعظم نواز شریف 12 جون کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 10 جون 2015 20:41

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) وزیر اعظم نواز شریف 12 جون کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم ہاوَس کے ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق 12 جون کو وزیر اعظم نواز شریف کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران وزیر اعظم کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑےی آئل ریفائنری بائکو کا افتتاح کریں گے۔ اس دوران چیمبر آف کامرس کراچی کی تقریب میں شرکت بھی کریں گے جبکہ بجٹ کے حوالے سے سندھ حکومت کی قیادت سے ملاقات کرکے انہیں اعتماد میں بھی لیں گے۔

متعلقہ عنوان :