ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز کی بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی

بدھ 10 جون 2015 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء )ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے مال روڈ، جی پی او، ریگل چوک، لاہور ہوٹل، لکشمی چوک، اسٹیشن،چائینہ چوک ، جیل روڈ، گلبرگ، مین مارکیٹ لبرٹی، کلمہ چوک، کیمپس، ملتان روڈ، بھیکے وال، مون مارکیٹ، اکبر چوک، کوٹ لکھپت، کالج روڈ، کھوکھر چوک اور دیگر علاقوں میں کارروائی کر تے ہوئے 14بھکاریوں کو پکڑ لیا جن میں 12 عورتیں اور02 مرد بھکاری شا مل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پکڑے جا نے والے07 بھکاریوں کو سبحانی ہوم اور07 بھکاریوں کو ایدھی سنٹر بھج دیا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر سے بھکاریوں کے خاتمہ تک ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔